Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
87 - 195
الرَّجُلُ عَلَی قَد رِ نِیَّتِہٖ یعنی بندہ اپنی نیت کے مطابق ہی یادکرپاتا ہے۔“(1)
ہمارے اسلاف نیت کی درستی کو آخرت کی بہتری کے لیے بہت ضروری سمجھتے تھے چنانچہ حضرت سیّدنا علی بن مدینیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :جب میں حضرت سیّدنا سفیان ثوریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی بارگاہ سے رخصت ہونے لگاتو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے  ارشاد فرمایا:عنقریب تمہیں اس علم کی وجہ سے خاصی آزمائش کا سامنا ہوگا،کیونکہ لوگ اپنی حاجتیں  لے کر تمہارے پاس آئیں گے لہذا تم اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرتے رہنا اور اس طرح کی صورت حال میں بھی اپنی نیت اچھی ہی رکھنا۔(2)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہماری اچھی اچھی نیتیں دنیاو آخرت کی کامیابی  کاسبب ہیں جیسا کہ حضرت سیّدنا ابو عاصم نبیلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے انتقال کے بعد حضرت سیّدنا ابراہیم بن یحییٰرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو خواب میں آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی زیارت ہوئی۔ حضرت سیّدنا ابراہیم بن یحییٰ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے عرض کی:اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ارشاد فرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے میری مغفرت فرمادی، پھر دریافت فرمایا :دنیا میں میرے متعلق کس طرح کی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
 … الجامع لاخلاق الراوی و آداب السامع،ذکر الاسباب التی یستعان۔۔۔الخ،ص۴۵۴
2 … الجامع لاخلاق الراوی و آداب السامع،ذکر الاسباب التی یستعان۔۔۔الخ،ص۴۵۴