ہوجائے گا۔اس مثال میں علم یاد رکھنے کی تینوں باتوں پر عمل کیا گیا ہے ۔جب نام پوچھا تو آپ نے نام یاد رکھنے کے لیے تو جہ سے سنا۔جیسے ہی اُس نے نام بتایا تو آپ نے تکرار کرتے ہوئے اس کا نام لیا،پھر ہمیشہ یاد رکھنے کے لیے تیسری بات پر عمل کرتے ہوئے اپنی سابقہ معلومات کے ساتھ اس بات کو منسلک کرلیا یوں آپ کو اس ملاقاتی کا نام یاد ہوگیا۔
باب۳:حافظے کی مضبوطی کے طریقے
یہ باب (Chapter)حافظے کو تیز ترین بنانے اور اپنی یادداشت میں اہم باتوں کو محفوظ کرنے کے طریقوں پر مشتمل ہے ،اس کے چار حصے ہیں ۔
(۱)یاد کیسے کریں؟
(۲)اوراد ووظائف پڑھنے کی عادت بنائیے
(۳)صحت بخش غذائیں استعمال کیجئے
(۴)یادداشت کمزور کرنے والے اعمال
(۱)یاد کیسے کریں؟
کسی بات کو ذہن میں محفوظ کرنا اہم ترین بھی ہے اور مشقت طلب بھی ، اس کے لئے سنجیدہ کوشش ہی کامیابی سے ہمکنار کراسکتی ہے ۔کسی بھی چیز کو یاد