یوں ہمیں یاد نہ رہنے کی شکایت پیش آتی ہے۔
علم کو یاد رکھنے کےلیے تین اہم باتیں
دماغ کے ان تینوں حصوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور اپنی یادداشت کو دیرپا بنانےکے لئےتین باتوں کو عمل میں لانا چاہئے۔
(۱)حاضردماغی:
کچھ پڑھنے یا سننے سے قبل سب سے پہلے اپنے دماغ کو حاضر کیجئےاور کچھ سمجھنے اور سیکھنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کیجئےاس سوچ کے ساتھ کہ آپ کو بعد میں اسے دہرانا ہوگا۔ذمہ داری کے ساتھ اور علم کی جستجو رکھتے ہوئے پڑھنے یا سننے کا آغاز کیجئے۔
(۲)تکرار:
معلومات حاصل کرنے کے دوران اپنے مقصد کو سامنے رکھتے ہوئےدلچسپی برقرار رکھیے اور اکتاہٹ کا مظاہرہ مت کیجئےاور جب علم کا حصول ہوچکے تو اس حاصل شدہ معلومات کے متعلق اپنے ہم خیال اسلامی بھائی سےگفتگو کر کےاس کی تکرار(Repeat) کیجیے۔
(۳)سابقہ معلومات سے منسلک کرنا:
’’حاصل ہونے والی نئی معلومات کو پہلے سے معلوم شدہ معلومات کے