Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
82 - 195
 کی صف میں شامل ہوجائیں۔کوئی چیز ہمارے دماغ میں کس جگہ اور کس طرح کتنے عرصے تک محفوظ رہتی ہے یہ جاننے کے لئے انسانی یادداشت کے مختلف حصوں کی معلومات ہونا ضروری ہے چنانچہ 
انسانی یادداشت کی اقسام
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! انسانی یادداشت کے اعتبارسے دماغ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیاہے ۔دماغ کا وہ پہلا حصہ جو ہماری آنکھوں کے نزدیک ہےجسے ’’سینسری میموری (Sensory term memory)کہا جاتا ہے، جب ہم اوّلاً کچھ سنتے ہیں تو وہ اسی حصے میں محفوظ ہوتا ہے۔دوسرا دماغ کا درمیانی حصہ ہےجسے شارٹ ٹرم میموری (Short term memory)کا نام دیا جاتا ہے ،پہلے حصے سے معلومات کاذخیرہ اس حصے میں منتقل ہوتا ہے، جبکہ دماغ کا تیسرا حصہ جو گُدی کی طرف ہے اسے ’’لانگ ٹرم میموری(Long term memory)کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے، دماغ کے درمیانی حصے سے معلومات اس آخری حصے میں منتقل ہوتی ہے اور معلومات کی یہی قسم دیرپا اور مستقل ہوتی ہے۔ ہماری معلومات کا اکثر حصہ دماغ کے اس پہلے حصے میں ہی رہ جاتا ہے اور آگے منتقل ہونے سے قبل ہی بھول کی نذر ہوجاتا ہے،کچھ حصہ شارٹ ٹرم میموری کے خانے میں آتا ہےمگر یادداشت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کی بدولت وہ بھی معدوم ہوجاتا ہے،اور