Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
79 - 195
دفعہ اس نعمتِ خداوندی کا اظہار فرماچکے ہیں، چنانچہ ايك مدنی مذاکرے کے دوران کچھ یوں ارشادفرمايا:
جب ميرےوالدِ محترم حاجی عبدالرحمٰن قادِریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کو مدینے شریف کا بُلاوا آیا تومیری عمرڈیڑھ یا دو برس تھی۔ چنانچہ ۱۳۷۰ھ میں انہوں نے سفرِ حج اختیار کیا۔والدِ محترم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے سوئے عَرَب روانہ ہونے کے وقت مجھے بخار تھا  مجھے اُس کمبل کا رنگ آج بھی یاد ہے جس میں لپیٹ کر مجھے ائیرپورٹ لایا گیا۔وه  سرخ  تھا ۔
(۳۸)ايك بار  پڑھنے سے یاد ہو جاتا:
امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتےہیں: جب میں اسکول  پڑھنے جاتا تھاتو  جو سبق ایک بار پڑھ لیتاتو مجھے ياد ہوجاتا۔ مجھے اپنے ساتھ پڑھنے والے اُن طلبہ پر بہت حیرت ہوتی تھی جو سبق یاد کرنے کے لئے رٹا لگاتے اور بار بار ياد  کرتے تھے۔
(۳۹)پرانی یادیں تازہ فرمادیں:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کی مجالس میں سےایک’’مَجلسِ ازدِیادِ حُب‘‘ بھی ہے جس کے تحت ان اسلامی بھائیوں سے رابطہ کیا جاتا ہے جودعوتِ اسلامی کی مدَنی تحریک سے کبھی وابستہ تھے مگر گھریلو