مصروفیات یا کسی مجبوری کے وغیرہ کی وجہ سے مدَنی ماحول سے دور یا مدنی کاموں میں سُست ہوگئے۔ ایسے اسلامی بھائیوں کو دوبارہ دعوتِ اسلامی میں لانے،مدنی کاموں میں چست کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،اسی مجلس کے تحت ایک بار مدنی مذاکرے میں ایسے کثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے جو دعوتِ اسلامی کی ابتدا میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ تھے ان میں سے کئی ایسے بھی تھے جو بعض وجوہات کی بنا پر برسوں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے نہ مل سکے ۔مدنی مذاکرے کے دوران جب بھی کوئی پرانا اسلامی بھائی سوال کرتا تو امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نہ صرف اسے پہچان لیتے بلکہ ان کا نام لے کر ان کے ساتھ گزرے برسوں پرانے مدنی قافلوں کے سفر ،ان کے گھر جا کر نیکی کی دعوت دینانیز کئی خوشگوار واقعات بیان فرما کر برسوں کی یاد تازہ فرما دیتے۔ایک اسلامی بھائی کے ساتھ دعوتِ اسلامی کی ابتدا میں نیکی کی دعوت کے لئے بغداد شریف کا سفر فرمایا تھا،اسی مدنی مذاکرے کے دوران ان اسلامی بھائی سے فرمایا: آپ کے پاسپورٹ پر آپ کی تاریخ ِ ولادت فلاں سن درج ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اسلاف کےحیرت انگیزحافظے پر مشتمل واقعات پڑھ کر بے پناہ رشک آتا ہے ،یقیناً بزرگانِ دین کےخدادادحافظے نے ہمارے ماضی کو روشن اور تابناک بنایا ہے اور آج بھی کامیابی کے مُتلاشی کے لیے یہ