آئی۔(1)
(۳۶)ایک ہی دن میں کافیہ یاد فرمالی:
صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا حافظہ بَہت مضبوط تھا ۔ حافظہ کی قوت، شوق و محنت اور ذِہانت کی وجہ سے تمام طلبہ سے بہتر سمجھے جاتے تھے ۔ ایک مرتبہ کتاب دیکھنے یا سننے سے برسوں تک ایسی یاد رہتی جیسے ابھی ابھی دیکھی یا سنی ہے ۔ تین مرتبہ کسی عبارت کو پڑھ لیتے تو یاد ہو جاتی ۔ ایک مرتبہ ارادہ کیا کہ ”کافیہ“کی عبارت زَبانی یاد کی جائے تو فائدہ ہو گا تو پوری کتاب ایک ہی دن میں یاد کر لی۔کافیہ علمِ نحو کی کتاب ہے جو عربی میں ہےاور عالم کورس کے نصاب میں شامل ہے۔(2)
(۳۷)امیرِاہلسنّت کاحافظہ:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّارقادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو بھی اللہعَزَّوَجَلَّنے بے مثال حافظہ عطا فرمایا ہےجس کے واقعات اسلامی بھائیوں کی زبانی سننے کو ملتے رہتے ہیں،بلکہ بذاتِ خود امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہبھی کئی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… تذکرۂ صدر الافاضل ،ص ١٠۔١٣
2 … تذکرۂ صدر الشریعہ،ص۷