Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
74 - 195
 اگراس قدْرفرصت نہ ہو تو صرف ان کتابوں کے نام لکھ بھیجئے جن میں تلاش کروں۔ آپ (یعنی حضور مفتیٔ اعظم ہند کی خدمت میں نیازنامہ اس لئے لکھا کہ آپ کواعلیٰ حضرت کی حضوری حاصل ہے۔ فقیرکا سلام وقدم بوسی فرمادیجئے۔ مستحق دعاہوں اوربڑا محتاج ہوں۔
الجواب: 
(۱) مولانا رَحْمَتُ اﷲ سندھی تلمیذ(شاگردہیں) امام ابن ہمام(صاحبِ فتح القدیر کے) مصنفِ منسک کبیر، منسک صغیرومنسک متوسط معروف بہ لباب المناسک جس کی شرح ملا علی قاری نے کی ہے المسلک المتقسط فی شرح المنسک المتوسط۔
 (۲) مولانا محمدعابدسندھی مدنی محدث صاحب ”حصرالشارد“
(۳) مولانا محمدحیات سندھی شارح کتاب ”الترغیب والترھیب“
(۴) مولانا محمدہاشم سندھی، یہ بھی فقہ میں صاحب تصنیف ہیں۔
(۵) علامہ محمدابن الہادی سندھی مُحَشِّی (یعنی حاشیہ لکھنے والے)فتح القدیر وصحاح ستہ ومسندامام احمد(پر)، استاذ(ہیں)علامہ محمدحیات سندھی (کے)متوفی ۱۱۳۸ھ
(۶) شیخ نظام الدین سندھی نزیل دمشق(شام کے شہر دمشق میں آنے والے) تلمیذ(شاگردِ)جلیل ومحبوب حضرت قدوۃ العارفین سیّدصبغۃ اﷲ بروحی