Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
75 - 195
	(۷) علامہ سندھی مصنف غایۃ التحقیق جن سے سیّدعلامہ طحطاوی مصری نے حاشیہ درمختار باب الامامۃ میں استنادکیا۔(یعنی ان کی عبارت کو بطورِ دلیل پیش کیا)
(۸) شیخ محمدحسین انصاری سندھی عم(یعنی چچا) شیخ عابدسندھی (کے جو)محدثین ورجال اسانید حصرالشارد سے ہیں۔ اس وقت یہی نام خیال میں آئے۔(1)
(۳۴)ایک ماہ میں حافظ قرآن
حضرت جناب سیِّد ایُّوب علی صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا بیان ہے کہ ایک روز اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایاکہ بعض ناواقف حضرات میرے نام کے آگے حافظ لکھ دیا کرتے ہیں حالانکہ میں اِس لقب کا اَہل نہیں ہوں۔ سیِّد ایُّوب علی صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:اعلیٰ حضْرت نے اُسی روز سے(قراٰن شریف کا)دَور شروع کردیا جس کا وقْت غالِبًا عشاء کا وُضُو فرمانے کے بعد سے جماعت قائم ہونے تک مخصوص تھا ،روزانہ ایک پارہ یاد فرمالیا کرتے تھے یہاں تک کہ تیسویں روز تیسواں پارہ یاد فرمالیا۔ایک مَوقَع پر فرمایا: کہ میں نے کلامِ پاک بالترتیب بَکوشش یادکرلیا اور یہ اِس لئے کہ اُن بَنْدَگان خدا کا (جو میرے نام
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … فتاوی رضویہ ،۲۶/۴۰۳