Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
65 - 195
 اپنےحافظے کی بنیا د پرمکمل بیان سنا دیا۔“(1)
(۲۴)120تفاسیراورتین لاکھ اشعارکے حافظ:
حضرت سیّدنا ابو بکر محمد بن قاسم انباریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھی قابلِ رشک قوتِ حافظہ رکھنے والوں میں سے ایک ہیں۔ (2)حضرت سیّدنا ابو علی قالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :حضرت سیّدنا ابوبکر انباری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو قراٰن کی تائید کرنے والے تین لاکھ اشعار یادتھے۔(3)
میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو! قدیم زمانے میں عرب شریف میں بڑے بڑے شُعَرا تھے جو بہترین  اشعارکہا کرتے تھے ،کلام کا حسن اور اندازِ بیاں تو اپنی جگہ مگر طرح طرح کے الفاظ استعمال کرنااور ان سے نت نئے معانی کا اظہار کرنا، ان کے اشعار کا طرّۂ امتیاز ہوتا تھا۔عربی زبان کا ایک خاصہ یہ بھی ہے کہ اس میں ایک لفظ کئی کئی معنیٰ پر مشتمل ہوتا اور کس وقت کون سا معنی مرادہے اس کا تعین قرائن کے ذریعے ہوتا ہے۔ قراٰن مجید جو عرب شریف میں نازل ہوا اس کے مختلف معانی کی تعیین کے لئے ہمارے اَئمہ شعرائے عرب کے اشعار کو بطورِ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … تاریخ بغداد،عبد اللہ بن مبارک،۱۰/۱۶۴
2 … سیر اعلام النبلاء،ابن الانباری ۔۔۔الخ، ۱۱/۶۴۹
3 … تذکرۃ الحفاظ،الطبقۃ الحادیۃ عشرۃ،ابن الانباری۔۔۔الخ، ۳/۴۲