Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
123 - 195
 پھر وہ نئے سرے سے سفر شروع کرتی ہےاگر چہ وہ ہزار مرتبہ بھی عین منزل پر پہنچ کر گر جائے لیکن اس کے عَزْمِ جواں پر بڑھا پا طاری نہیں ہوتا ، مسلسل کوشش  سینکڑوں مرتبہ ناکام ہونے کے باوجود اسے  تھکنے نہیں دیتی اور آخرکا ر معمولی جسامت رکھنے والی چیونٹی پے در پے ناکامیوں کے باوجود محض لگن  اور مسلسل کوشش سے اپنا ہدف پاہی لیتی ہےلہٰذاچیونٹی سے سبق حاصل کیجیے، ہمت مت ہارئیے،ناامیدی چھوڑیے،محنت کرنے کے لئے کمر بستہ ہوجائیے،مسلسل کوشش جاری رکھیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس کی برکت سے حافظہ قوی ہوگا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِيْب ! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
علاج میں ترتیب:
حضرت علامہ سیّدعبد الغنی نابلسیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:مرضِ نسیان ختم کرنے والی اَدویات جو قراٰن شریف کی آیات،احادیثِ نبویہ اور صالحین کے کلام سے ماخوذ ہیں ،وہ ان تمام دواؤں پر مُقَدَّم ہیں جو محسوس دوائیں طب کی کتابوں میں مذکور ہیں اور بندے کے لئے یہی مناسب ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنے نسیان کا علاج معنوی اور اِلہامی چیزوں کے ذریعے کرے جو قراٰن و حدیث میں وارِد ہوئی ہیں اور طب کی کتابوں میں مذکور محسوس دواؤں سے علاج کو مُؤَخَّر کرے اور اگر وہ اورادِ اِلہِٰیَّہ پر عمل کرنے کے بعد کتبِ طب میں مذکور دواؤں کا