میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہم مسلمان ہیں اور ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہرچیز پر قادر ہے وہ جس کو جیسے چاہے ،جس طرح چاہے،بھلائی و سرخروئی عطا فرما سکتا ہے،اگر ہم صرف ظاہری اسباب اور دنیاوی معاملات دیکھ کرمحنت اور کچھ پانے کی لگن سے پیچھے ہٹیں گے تو اپنی ناکامی و نامرادی کا سبب ہم خود ہوں گے۔ہم سے صرف جدو جہد اور مسلسل کوشش کا مطالبہ کیا گیا ہے اوراسی پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنی رحمت سے کامرانی وکامیابی عطا فرماتا ہے،ہمیں صرف اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ پر بھروسا کرتے ہوئےکوشش جاری رکھنی چاہئے اورکسی کی بات پر ہرگز ہرگز رنجیدہ و غمگین نہیں ہونا چاہئے،بلاشبہ مسلمان کا اپنے رب عَزَّوَجَلَّ پر بھروسا کرنا بھی اس کی کامیابیوں کے راز میں سےایک راز ہے،اللہعَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے:
مَنۡ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللہِ فَہُوَ حَسْبُہٗ (پ:۲۸،الطلاق:۳)
ترجمۂ کنز الایمان: اور جو اللہ پر بھروسا کرے تو وہ اسے کافی ہے۔
یاد رکھئے! اِستِقامت کے ساتھ کی جانے والی کوشش ہمیشہ رنگ لاتی ہے آپ نے کئی بار دیکھا ہوگا کہ چیونٹی کیسی پر عزم ہوکر اپنے مقصد کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے بلندی پر چڑھتی ہے لیکن بعض اوقات وہ منزل سے بالکل قریب پہنچ کر گر جاتی ہےپھر بھی اس کی کوشش میں ذرہ برابر کمی نہیں آتی اور ایک مرتبہ