Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
114 - 195
 کریں۔ دہرائی کا بہترین وقت ’’رات ‘‘ہے۔  (1)
بزرگانِ دین رَحِمَهُمُ اللّٰہُ المُبِینکی  بڑی تعداد رات کے وقت دہرائی کيا كرتی تھی ۔ چنانچہ
حضرت سیّدنا ابوبکربن ابوموسیٰرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میرے والد (حضرت سیّدنا ابوموسیٰ اشعریرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ) نمازِ عشاء کے بعد حضرت سیّدناعمر فاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے پاس حاضر ہوئے تو انہوں نے پوچھا: اے ابوموسیٰ! تمہیں اس وقت کس بات نے یہاں بھیجا؟ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  نے جواب دیا: میں اس لیے حاضر ہوا ہوں کہ ہم فقہ کی تکرار کریں۔ حضرت سیّدنا ابوموسیٰ اشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  فرماتے ہیں:ہم رات دیر تک تکرار کرتے رہے۔ ميں نے کہا: نفل نماز ادا کرلیں؟ تو حضرت سیّدناعمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ہم نفل نماز ہی میں ہیں(یعنی علم حاصل کرنا نفل نماز ہی کی مثل ہے) راوی فرماتے ہیں: پس وہ دونوں فجر تک تکرار کرتے رہے۔ (2)
 (۴)علمی محافل میں شرکت کی عادت ڈالئے:
میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو!علمی محافل میں شرکت کی عادت ڈالیے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … الفقیہ والمتفقہ ، باب آداب التدریس، ۲/۲۶۵ ،رقم:۹۵۳
2 … الفقیہ والمتفقہ، باب ماجاءفی المذاکرۃ بالفقہ لیلا، ۲/۲۶۷، رقم:۹۵۴