وزن بھی نہیں اٹھا پاتے ۔بعض لوگ کئی کئی میل پیدل چل لیتے ہیں اور کچھ لوگ ایک میل چل کر ہی تھک جاتے ہیں۔ یہی حال قوتِ حافظہ کابھی ہے کہ بعض لوگوں کو چند سیکنڈ میں کئی ورق یاد ہوجاتے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کو گھنٹوں یاد کرتے رہنے کے باوجود ایک لفظ بھی یاد نہیں ہوتا۔لہذا بندہ پہلے اپنی طبیعت پہچانے کہ ایک وقت میں کتنا یاد کرسکتا ہے پھر اس ہی کے مطابق یاد کرے۔(1)
٭ ………حضرت سیّدنا ابو بکررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:طالب علم اپنی قدْرت سے زیادہ چیز یں یاد نہ کرے،بلکہ تھوڑی سی یاد کرنے پر اِکْتِفاء کرےیو ں اس کی یادداشت بھی مضبوط ہوگی اوراس کا یقین بھی مُسْتَحْکَم ہوگا ۔(2)
٭ ………حضرت سیّدنا شعبہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں حضرت سیّدنا قتادہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر دو حدیثوں کا سوال کرتا،آپ دوحدیثیں بیان فرماکر ارشاد فرماتے: مزید بیان کردوں؟میں عرض کرتا: نہیں، جب تک میں ان بیان کردہ احادیث کو یاد نہ کرلوں ۔(3)
٭ ………حضرت سیّدناامام زُہری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتےہیں:اگر تم زبردستی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… الجامع فی الحث علی حفظ العلم،ص۱۸۱
2 … الجامع فی الحث علی حفظ العلم،ص۱۸۶
3 … الجامع فی الحث علی حفظ العلم،ص۱۸۶