نکات ذہن میں محفوظ رکھنا ممکن ہیں مگر ایسا مطالعہ زندگی بھریادداشت میں محفوظ نہیں رہ سکے گا۔
(۶)تھوڑا مطالعہ مگر استقامت کے ساتھ:
بعض اوقات یاد کرنے والا مواد زیادہ ہوتا ہےایسی صورت میں سب کا سب یاد کرلینا بھی ممکن نہیں ہوتا ،اسی طرح کبھی کسی کتاب کا مکمل مطالعہ کرکے اس کے مضامین ذہن میں محفوظ رکھنا بھی مطلوب ہوتا ہے تو اس طرح کے مواد کو یادداشت میں برقرار رکھنے کے لئے روزانہ تھوڑا تھوڑا مطالعہ کرناپھر استقامت کےساتھ اسے جاری رکھنایادداشت کے لیے اہم ترین ہے،اس کیلئےچند مدَنی پھول پیش خدمت ہیں:
٭ ………حضرت سیّدنا حماد بن سلیمان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنے ایک شاگرد سے ارشاد فرمایا:روزانہ تین مسائل یاد کرو اور اس میں مزید اضافہ نہ کرو۔اسی طرح حضرت سیّدنا خطیب بغدادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:در اصل دل بھی جسم کا ایک حصہ ہے کچھ چیز وں کا بوجھ تو اٹھالیتا ہے اور کچھ چیزوں کا بوجھ اٹھانے سے عاجز رہتا ہے۔(1)
٭ ………جس طرح بعض لوگ ڈھیر سارا وزن اٹھالیتے ہیں اور بعض معمولی سا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… الجامع فی الحث علی حفظ العلم،ص۱۸۱