Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
109 - 195
کرکے  علم پر قابو پانے کی کوشش کرو گے تو یہ تم پر حاوی ہوجائے گا،لہذاکئی دن اور راتوں  میں رفتہ رفتہ علم حاصل کروتب تمہیں کامیابی حاصل ہوگی ۔(1)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِيْب ! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(۸)یاد داشت کو تحریر ی صورت دیجئے :
دورانِ مطالعہ بارہا ایسی باتیں آتی ہیں جو ہمارے لئے بالکل نئی ہوتی ہیں اور ہم انہیں اپنی یادداشت کا حصہ بنانا چاہتے ہیں،اس کے لئے ایک الگ رجسٹر بنانااور مختصر الفاظ لکھ کر صفحہ نمبر کے ساتھ اس بات کومحفوظ  کرلینا بھی فائدہ مندہے،اسی طرح کتاب کے ابتدائی اوراق جو عموماً خالی ہوتے ہیں ان پر بھی یہ نوٹس بنائے جا سکتے ہیں نیز لکھ لینے سے علم محفوظ بھی ہوجاتا ہے چنانچہ
 حضرت سیّدنا انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:قَیِّدُوا العِلمَ بِالکِتَابَۃ یعنی علم کو لکھ کر قید کرلو۔“(2)
ہمارے بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْنمفید باتیں اور اہم ترین نکات لکھ کرمحفوظ فرمایا کرتے یہی وجہ ہے کہ حضرت سیّدنا عصام بن یوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک دینار(سونے کے سکے)کے عوض قلم خریدا۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … الجامع فی  الحث  علی حفظ العلم،ص۱۸۷
2 … نوادر الاصول،الاصل الخامس و العشرون،۱/۲۶۵
3 … راہ علم،ص۷۹