امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریر کرد ہ بچوں کی سچی کہانیاں(1) سنائی جائیں تو نہ صرف معلومات کا ڈھیروں خزانہ ان کے ذہن میں محفوظ ہوتا رہے گا بلکہ اس میں موجود مہکتے مہکتے مدنی پھول ا ن کی صلاحیت اور قابلیت کو مہکانے او ر دنیا و آخرت میں انہیں نمایاں مقام دلانے میں کارگر ثابت ہوں گے۔
(۴)پرسکون کیفیت میں یاد کیجئے:
محنت ومشقت یقیناً کامیابی کا زینہ ہے لیکن کامیابی کا سفرہمیں اپنے جسم پر سوار ہوکر ہی طے کرنا ہوتا ہے لہذا جسم کو اتنا نہ تھکائیں کہ اکتاہٹ ہونے لگے کیوں کہ اکتاہٹ والی طبیعت سے یاد کرنے میں یقیناً وقت ہی کی بربادی ہے،لہذا یاد کرتے ہوئے اپنے ذہن کوفضول فکروں اور بیہودہ سوچوں سے بچاتے ہوئے مکمل طور پر پُرسکون رکھنے کی کوشش کیجئے ۔
(۵)یاد کرنے کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کیجئے:
یاد کرنے کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کیجئے جہاں شور وغل نہ ہو اور نہ ہی وہ آمد و رفت کی جگہ ہوبلکہ پُرسکون مقام ہو اور گرمی سردی کے اعتبار سے بھی مُعتدل ہو، اگر ان چیزوں کا خیال نہ رکھا جائے تو اگرچہ مطالعہ کرنا اور اس کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… اب تک امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریر کردہ بچوں کی سچی کہانیوں پر مشتمل چار رسالے شائع ہوچکے ہیں :(۱)نور والا چہرہ(۲)فرعون کا خواب (۳)بیٹا ہو تو ایسا (۴)جھوٹا چور