Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
105 - 195
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ارشاد فرماتے ہیں:”میں نے چند راتیں یہ کلمات پڑھے پھر انہیں بتایا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:”ہر رات سات مرتبہ پڑھو۔“میں نے انہیں پڑھا پھر بتایا توآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:” ہر رات گیارہ مرتبہ یہ کلمات پڑھو۔“ میں نے اسی طرح پڑھا، تومیں نے اس کی لذت اپنے دل میں محسوس کی۔ جب ایک سال گزرگیا تو میرے ماموں نے مجھ سے فرمایا:”میں نے جو کچھ تمہیں سکھایا ہے اسے یاد رکھو اورقبر میں جانے تک ہمیشہ پڑھتے رہنا، تمہیں دنیا وآخرت میں نفع دے گا۔” میں نے کئی سال تک ایسا کیا تو اپنے اندر اس کی لذّت کومحسوس کیا۔ پھر ایک دن میرے ماموں نے فرمایا:” اے سہل ! اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جس شخص کے ساتھ ہو، اسے دیکھتا ہواوراس کاگواہ ہو، وہ اس کی نافرمانی کیسےکر سکتا ہے؟  گناہ سے بچو۔“(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بچپن ہی سے اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی محبت، عشقِ ماہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم،فکرِ آخرت ،گناہوں سے نفر ت اور نیکیوں میں رغبت  دلانے والی نصیحتیں بچوں کو ذہن  نشین کرادی جائیں تو یہ ان کی دنیا و آخرت کے لیے بہت ہی مفید ہوں گی لہٰذا بچوں کوسونے سے پہلےشیخ طریقت 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … الرسالۃالقشیریۃ،ابو محمدسھل بن عبد اللہ التستری،ص۳۹