Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
103 - 195
میں جبکہ رات کا تیسر ا حصہ حدیث ِرسول یاد کرتے ہوئے گزارتا ہوں۔(1)
(۲)حضرت سیّدنا اسماعیل بن اویس رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : جب  بھی کچھ یاد کرنا چاہو تو جلد سو جایا کرو پھر سحری کے وقت اٹھ کر چراغ روشن کرواور یاد کرنے میں مشغول ہو جاؤ،یہ عمل کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نسیان کا مرض قریب بھی نہیں آئے گا۔ (2)
(۳)حضرت سیّدنا احمد بن فرات رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :ہم اپنے اساتذہ سے  قوت حافظہ  بڑھانے والی چیزوں کا تذکرہ سنتے  ہی رہتے تھے ،تمام اساتذہ اس بات پر متفق تھے کہ قوتِ حافظہ کے لئے سب سے مفید ترین چیز کسی چیز کو باربار دیکھناہے اور رات کو یاد کرنا دن میں یاد کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔(3)
(۴)حضرت سیّدنا منذررَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےاپنے بیٹے  حضرت نعمان بن منذر  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے ارشاد فرمایا:بیٹا!مجھے پسند ہے کہ رات میں تم فن ادب کامطالعہ کرو،کیوں کہ دن میں دل مشغول ہوتا ہے جب کہ رات میں پرسکون ہوتا ہے، جب بھی رات  میں کو ئی چیز یاد کرو گے تو تمہارے دل میں نقش
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … الجامع فی الحث علی حفظ العلم،ص۱۷۵
2 … الجامع لاخلاق الراوی وآداب السامع،ماینبغی للطالب ان یوظفہ، ص۴۶۰، 
3 … الجامع فی الحث علی حفظ العلم،ص۱۷۷