Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
102 - 195
 کرو کیوں کہ اس طرح آنکھ اور کان دونوں ہی کے ذریعے وہ بات دل میں اتر کر محفوظ ہوجائے گی ۔(1)
شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:صرف آنکھوں سے نہیں زبان سے بھی پڑھئے کہ اس طرح یاد رکھنا زیادہ آسان ہے۔(2) لہٰذا دل ہی دل میں پڑھنے کے بجائے  آواز سے پڑھئے،لیکن یہ بھی خیال رہے کہ بلندآواز سے پڑھنے میں کسی  دوسرے کو تکلیف نہ ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِيْب ! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(۴)یاد کرنے کے لیے وقت کا انتخاب:
کسی بھی کام کے لیے سب سے زیادہ اہمیت مناسب وقت کے انتخاب کو حاصل ہے،لہذا یاد کرنے کے لیے بھی آپ اپنے جدول (TimeTable)میں مناسب وقت کاانتخاب کیجئے ۔ہمارے اسلافِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام  کسی بھی  چیز کو یاد کرنے کے لیے رات کے وقت کا انتخاب فرمایا کرتے تھےچنانچہ 
(۱)حضرت سیّدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :میں نے رات کو تین حصوں میں تقسیم کررکھا ہے ،ایک حصہ نماز پڑھتے ہوئے ، دوسراحصہ آرام مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … الجامع فی الحث علی حفظ العلم،ص۱۷۴
2 … علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول،ص۷۵