کی بُکنگ ہوتی ہے اور اس میں سُو ا ریوں کی تَحْدِیْد (یعنی تعد اد کی حد بندی) نہیں ہوتی ۔ (1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تنظیمی احتیاطیں
سوال19 : اجتماع میں کتنی تعداد ہو تو ساؤنڈ چلا سکتے ہیں ؟
جواب : 100 سے زائد تعداد ہو تو چلا سکتے ہیں ۔ (2)
(اجتماع گاہ لبِ سڑک ہونے ، ٹریفک یاگرمیوں میں پنکھوں / ایگزاسٹ فین کے شورکی وجہ سے اگر 100سے کم تعداد کیلئے بھی مائیک چلانے کی حاجت ہوتو ضرورتاً کم پربھی چلا سکتے ہیں)
سوال20 : کیا مَدَنی مرکز کی جانب سے دیا گیا پورا بیان کرنا ضروری ہے ؟
جواب : طے شدہ وقت پُوراہوتے ہی بیان ختم کر دیا جائے ۔
سوال21 : مَدَنی مرکز کی طرف سے دئیے گئے ہفتہ وار اجتماع کے بیان میں کن ذمہ داران کو ترمیم کی اِجازَت ہے ؟
جواب : اراکینِ شوریٰ اس میں ضرورتاً ترمیم کر سکتے ہیں ۔
سوال22 : ہفتہ وار اجتماع میں تِلاوَت و نعت کیا مائیک پر پڑھ سکتے ہیں؟
جواب : اگرتعدادکم ہوتو بغیرمائیک کے پڑھی جائے ۔
سوال23 : کیا ہفتہ وار اجتماع میں کرسی (chair) پر بیٹھ کر بیان کرسکتے ہیں؟
جواب : کھڑے ہوکربیان کرنا بہترہے ۔
________________________________
1 - چندے کے بارے میں سوال و جواب ، ص۹۵تا۹۸
2 - مدنی مذاکرہ ، بعد عشا ، ۳ربیع الاول ۱۴۳۶ھ ، 25 دسمبر 2014ء