Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
77 - 79
سوال24  : گھر بیٹھے مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع دیکھنے سے کیاہفتہ واراجتماع میں شرکت والے مَدَنی انعام پر عمل مان لیا جائے گا؟ 
جواب :  اگرطبیعت کی خرابی ، یا کسی شرعی مجبوری کی بِنا پر ایسا کیا تومدنی انعام پر عمل مان لیا جائے ۔ 
سوال25 : ہفتہ وار اجتماع کے دوران کیا  اور کوئی تنظیمی مصروفیت رکھ سکتے ہیں؟ 
جواب : نہیں رکھ سکتے ، مَغْرِب تااِشراق و چاشت ، صلوٰۃ وسلام یہی مصروفیت ہونی چاہئے ۔ 
سوال26  : کیا ہفتہ وار اجتماع میں  سب کے لئے لنگر ِرضویہ سے ترکیب بنائی جاسکتی ہے ؟ 
جواب : ہرہفتہ واراِجتماع میں لنگرِ رضویہ کی ترکیب ہونی چاہئے (اس میں اطراف گاؤں ، جامعات و مدارسِ اہلسنت کے طلبہ  اوررات اِعتکاف کرنے والوں کو سہولت ہوگی) ۔ 
سوال27  : کیا ہفتہ وارا اجتماع کو فَقَط اِجْتِمَاع کہا جاسکتا ہے ؟ 
جواب : ہفتہ واراجتماع پوری اِصطلاح اِستعمال کرنی چاہئے ۔ 
سوال28  : ہفتہ وار اجتماع میں ’’رات قیام ‘‘درست اصطلاح ہے یا ’’رات اعتکاف ‘‘؟ 
جواب : ہفتہ وار اجتماع میں ’’رات اعتکاف ‘‘درست اصطلاح ہے ، قیام نہیں ۔ 
مآخذ و مراجع
قرآن مجید	٭٭٭٭٭	
کتاب	مطبوعہ	
کنز الایمان	مکتبۃ المدینہ ،  باب المدینہ کراچی۱۴۳۲ھ	
تفسیر الخازن	دار الکتب العلمیه بیروت ۱۴۳۵ھ	
مصنف عبد الرزاق 	دار الکتب العلميه بيروت۱۴۲۱ء	
مسند احمد 	دار الکتب العلميه بيروت۱۴۲۹ھ