سوال13 : ہفتہ وار اجتماع میں اگر کوئی کسی کا جُوتا پہن کر چلا جائے تو کیا کیا جائے ؟
جواب : اگربے خیالی میں کسی کا جُوتا پہن لیا تومعلوم ہوتے ہی اُس مقام پر رکھ دیں ، جہاں سے لیا تھا ۔
سوال14 : جُوتا گم ہوجائے ، تو کیا اضافی جوتوں وغیرہ میں سے کوئی پہن کر جاسکتا ہے ؟
جواب : نہیں پہن سکتے ۔ اپنے جُوتے / چپل کی خودحفاظت کریں ۔
سوال15 : اجتماع میں جُوتا گم ہوجائے تو کیاانتظامی امو ر سے متعلق اسلامی بھائیوں کو اضافی پڑے ہوئے جوتوں میں سے کوئی جُوتا اٹھا کردینے کی اِجازَت ہے ؟
جواب : نہیں
سوال16 : بس کوچ یا ویگن بُک کرواتے وَقْت یہ طے کرنا کیسا کہ اگر ہم نے بُکنگ کینسل کروائی تو ہماری پیشگی جمع کروائی ہوئی رقم تم ضبط کر لینا اور اگر تم (یعنی گا ڑی والے ) نے بُکنگ منسو خ کی تو دُگنی رقم واپس کرنی ہو گی یعنی جو رقم ہم نے دی تھی وہ اور اُتنی ہی مزید؟
جواب : ایسی شرط کے ساتھ عقد کرناناجائزو گناہ اور فاسد عقدہے جسے ختم کرنا ضروری ہے ۔ چُنَانْچِہ گاڑی والے کی طرف سے منسوخی کی صو رت میں جمع کردہ ضمانت سے دُگنی رقم نہیں لے سکتے ، کیونکہ یہتَعْزِیْر بِالْمَال یعنی مالی جُرمانہ ہے اور مالی جُرمانہ ناجائز ہے ۔ فقہائے کِرام رَحِمَھُمُ اللّٰہ ُ السّلام فرماتے ہیں کہ ’’مذہبِ صحیح کے مُطابِق مالی جُرمانہ نہیں لیا جاسکتا ۔ ‘‘(1)گا ڑی والے کو بھی چاہیے کہ بطور ِضمانت لی ہوئی رقم لوٹا دے ، اگر
________________________________
1 - البحرالرائق ، کتاب الحدود ، باب حد القذف ، فصل فی التعزیر ، ۵/۶۸