Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
71 - 79
اور یہ بورڈ مُسْتَقِل لگانا دَعْوَتِ اِسْلَامی کی تشہیر کاذریعہ بھی بنے گا ، جمعرات کو گاہک بھی جلدی آجایا کریں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! اگر بِالْـفَرْض اِجْتِمَاع میں بَر وَقْت پہنچنے کے لئے دُکان جلد بند کر دی اور بظاہر کچھ نقصان ہو بھی گیا تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ثواب کی صُورَت میں آخِرَت میں نہ خَتْم  ہونے والا نیکیوں کا خزانہ ہاتھ آئے گا ۔ 
الله کرے دِل میں اُتر جائے میری بات
سوال8  : بعض اسلامی بھائی دورانِ بیان (بِالْخُصُوص نئے مبلغین کے بیان میں) اُٹھ کر چلے جاتے ہیں ، ان کا ایسا کرنا کیسا؟ 
جواب : اَدھورا بیان سُن کر چلے جانے والوں میں بعض تو مجبور ہوتے ہوں گے اور جو مجبور ہے وہ مَعْذُور ہے ۔ بعض خواہ مخواہ اُٹھ کر چل دیتے ہوں گے ، ایسا کرنا مُناسِب نہیں ، لہٰذا کہیں بھی دَرس یا بیان ہو ، مُعَلِّم یا مُبَلِّغ چاہے کمسن ہو یا نیا ، بِلا عُذر نہیں اُٹھنا چاہئے اور پورا دَرْس یا بیان سُننا چاہئے ۔ جو کچھ بیان ہو رہا ہے چاہے آپ کو حِفْظ ہو یقیناً پھر بھی سُننا ثواب سے خالی نہیں (جبکہ وہ شَریعَت کے مُطابِق  ہو) ، اِس میں مُبَلِّغ کی حوصلہ شکنی کا بھی اِمکان ہے ۔  چُنَانْچِہ نِیَّت کر لیجئے کہ آیندہ مَخْصُوص مبلغین ہی نہیں بلکہ ہر وہ مُبَلِّغ  جو شَریعَت کے مُطابِق  بیان کرے ۔  چاہے بچّہ ہو ، نیا ہو یا عام اسلامی بھائی ، سب کا دَرْس یا بیان پورا سُنا کروں گا ۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ
سوال9  : نمازیوں کے لئے اِستنجا خانے مَسْجِد سے کتنی دُور بنانے چاہئیں؟