Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
70 - 79
 ہے کہ ہمیں شرکا کو لے کرقافلے کے ساتھ آنا ہوتا ہے اور اگر ہم جلدی آ جائیں گے تو قَافِلہ تیّار نہیں ہوتا ۔ 
جواب : دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع نمازِ مَغْرِب میں شروع ہو جاتا ہے ، لہٰذا تمام ذِمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کو چاہئے کہ نمازِ مَغْرِب مدنی مرکز (فیضانِ مدینہ / اجتماع والی مسجد) میں ادا کریں ۔ دعوتِ اسلامی کے اوائل کی بات ہے جبکہ اجتماع نیا نیا شروع ہوا تھا ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ ! ہمارے اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہہر جمعرات کو نمازِ عَصْر پڑھتے ہی بس / وین یا کسی کے اسکوٹر وغیرہ پر کسی بھی طرح نَمازِ مَغْرِب سے پہلے پہلے دعوتِ اسلامی کے اوّلین مَدَنی  مرکز جامع مسجد گلزارِ حبیب باب المدینہ (کراچی) پہنچ جایا کرتے تھے ۔  جب شادی ، فوتگی اور طبیعت کی سُستی وغیرہ پر دُکان بند کی جا سکتی ہے توکیا اللہ پاک کی رِضا و خُوشنودی اور حُصُولِ ثواب کے لئے دُکان بند نہیں ہو سکتی؟ زہے نصیب ! ہم اپنی دُکان پر مُسْتَقِل بورڈ لگا دیں ۔ (1)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
ہر جمعرات بعد نَمازِ مَغْرِب دَعْوَتِ اِسْلَامی کا ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اِجْتِمَاع (یہاں اپنے شہر کے قریبی ہفتہ وار اجتماع کی جگہ کا نام لکھیں مثلا پُرانی سبزی منڈی محلہ سودا گراں) میں ہوتا ہے ، اس لئے ہر جمعرات کو دُکان نمازِ عصر کے بعد(تقریباً05:00)بجے بند ہو جایا کرے گی ، آپ بھی شِرْکَت کی سَعَادَت حاصِل کر کے ڈھیروں نیکیاں حاصل کیجئے۔
آپ کو نیکی کی دعوت دینے ، د وسروں کے لئے سراپا ترغیب بننے کاثواب بھی ملے گا 



________________________________
1 -      مدنی مذاکرہ نمبر۱۹ مفہوماً