Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
69 - 79
جواب : مدنی مرکز کے دئیے ہوئے بیان میں اگرچہ ضروری اَلْفَاظ پر اعراب لگے ہوتے ہیں ، لِہٰذاان اَلْفَاظ کی ادائیگی میں تَلَـفُّظ کا لِـحَاظ رکھا جائے ، اس کے علاوہ شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تمام کتب و رسائل میں اِعراب لگانے کا بَہُت اِہتِمام ہوتا ہے ، ان کی مَدَد سے بھی تَلَـفُّظ دُرُسْت کیے جاسکتے ہیں ۔ 
سوال4  : دَرْس  و بیان کے دوران ذِکر و اَذکار کرنا کیسا؟ 
جواب : دورانِ بیان حَسْبِ مَوْقَع دُرود شریف پڑھیں ، سُبْحَانَ اللّٰه ، اَسْتَغْفِرُ اللّٰه ،  نَعُوْذُ بِاللّٰه وغیرہ کہیں مگر جو بیان سُننے کے لئے بیٹھا ہے ، تسبیحات اور ذِکر و اَذکار نہ پڑھے کیونکہ تَوَجُّہ  بٹنے اور غَلَط فہمی پیدا ہونے کا اِمکان ہے ۔ (1)
سوال5  : بیان کے دوران اگرکوئی پر چی دے تو کیا مبلغ تک پہنچانی چاہئے یا نہیں ؟ 
جواب : دورانِ بیان پرچی دینی چاہئے نہ آگے بڑھانی چاہئے ، کیونکہ اس کیلئے نہ جانے کتنوں کی تَوَجُّہ میں خَلَل (Disturbance) ہوگا ، کندھے ہلائے جائیں گے ، ایک دوسرے کو پرچی دی جائے گی اور یو ں بیان سننے والے کا غلط فہمی میں مُبْتَلا ہونے کااِمکان ہے ۔ (2)
سوال6  : کیا ہفتہ وار اجتماع میں بیا ن اور دُعا کا دورانیہ مَخْصُوص ہونا چاہیے ؟ 
جواب : جی ہاں !  وَقْت  کی پابندی کی ہر جگہ اِحْتِیاط کرنی چاہئے ، ورنہ شیطان اُکتاہٹ پیدا کر دیتا ہے اور آدمی بھاگنے کی سوچتا ہے ۔  ہفتہ واراجتماع  کے طے شدہ جدول پرعمل کی برکت سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ 
سوال7  : ذِمّہ داران کو ہفتہ وار اجتماع میں کتنے بجے حاضِر ہونا چاہئے ؟ بعض ذِمّہ داران کا کہنا



________________________________
1 -      مدنی مذاکرہ نمبر۸۶ مفہوماً		
2 -      مدنی مذاکرہ نمبر۲۸ مفہوماً