دیکھ رہا ہوں اوریہ بھی دیکھ رہا ہوں کہ تم میں سے جو بے عِلْم ہیں ، وہ عِلْم حاصِل کرنے کی کوشِش ہی نہیں کر رہے ، بلکہ تم رِزْق کی تلاش میں اپنی آخِرَت بھولے بیٹھے ہو ۔ سنو ! ایک قوم نے مَضْبُوط محلات تعمیر کئے ، کثیر مال اِکٹھّا کیا اور لمبی لمبی امیدیں باندھیں مگر وُہی محلات ان کی قبروں میں تبدیل ہو گئے ، ان کی امیدوں نے انہیں دھوکے میں ڈالا اور ان کا مال ضائع ہو گیا ، خبردار ! عِلْم حاصِل کرو کیونکہ عِلْم سیکھنے سکھانے والے دونوں اجر میں برابر ہیں اوران دونوں کے عِلاوہ کسی شخص میں بھلائی نہیں ۔ (1)
ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے زمیں کھا گئی نوجواں کیسے کیسے
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرت سَیِّدُنا ابو دردا رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا خوفِ خدا اور دنیا سے بے رغبتی دِلانے والا بیان سن کر لوگ دہاڑیں مار مار کر رونے لگتے ، آپ کا بیان اس قدر سوزو گداز والا ہوتا کہ تاثیر کا تِیر بن کر شرکائے اِجْتِمَاع کے دلوں میں پیوست ہوتا چلا جاتا ۔ ان کی ہچکیاں بندھ جاتیں ، دنیا سے بے رغبتی کا جذبہ ان کے دِلوں میں پیدا ہونے لگتا ۔ (2)
اللہ پاک کی اُن پر رَحْمَت ہو اور اُن کے صَدْقے ہماری بے حِساب مَغْفِرَت ہو ۔ اٰمین بجاہِ النّبی الامینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
________________________________
1 - حلیةالاولیاء ، ذکر الصحابة من المھاجرین ، ۳۵-ابودرداء ، ۱/۲۷۳ ، الرقم: ۶۹۵
2 - سیرت سیدنا ابو دردا ، ص۵۲