Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
68 - 79
قُفلِ مدینہ کارکردگی
(1)لکھ کر گفتگو 12مرتبہ (2) اِشارے سے گفتگو 12 مرتبہ(3)نگاہیں گاڑے بغیر گفتگو 12 مرتبہ      (4)قُفلِ مدینہ عینک کا اِسْتِعمال 12 منٹ
جن مَدَنی انعامات پرعمل سے محرومی رہی ، ان پر عَمَل کی نِیَّت  کے ساتھ روزانہ فکرِ مدینہ پر اِسْتِقَامَت پانے کے لئے نِیَّت کیجئے کہ ہم ہر ماہ 3 دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے والے مَدَنی انعام پرضَرور عمل کریں گے ۔ (اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ) 
ہفتہ وار اجتماع کے متعلق احتیاطوں اور مفید معلومات پر مبنی سوال جواب
سوال1  : کیا غیرِ عالم بیان کر سکتاہے ؟ 
جواب : ہفتہ وار اجتماع میں بیان کرنے کے لیے عالم ہونا ضروری نہیں ، جیسا کہ فتاویٰ رضویہ شریف میں ہے : جاہِل اُردو خواں اگر اپنی طرف سے کچھ نہ کہے بلکہ عالِم کی تصنیف پڑھ کر سُنائے تو اِس میں حَرَج نہیں ۔ (1)
سوال2  : اگر کوئی عالم ہو تو کیا وہ زبانی بیان کر سکتا ہے ؟ 
جواب : دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع میں مدنی مرکز سے دِیا ہوابیان دیکھ کر ہی کیا جائے ، خواہ کوئی عالم ہو یا غیر عالم ۔ 
سوال3  : بیان میں تَلَفُّظ کی دُرُسْت  ادائیگی کے لیے  کیا کرنا چاہئے ؟ 



________________________________
1 -      فتاویٰ رضویہ ، ۲۳/۴۰۹