Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
66 - 79
دائیں بائیں کھڑے ہو کر سنتے ہیں ان کو نہ چھیڑیں ورنہ دیکھا گیا ہے کہ عوام بیٹھنے کے بجائے چل پڑتے ہیں ۔ 
(19) اجتماعات وغیرہ کے بیچ میں کھڑے ہوئے لوگوں کو بٹھانے کیلئے بعض لوگ بیٹھ جاؤ ، چُپ ہو جاؤ کی پکاریں ڈالتے ہیں ، یہ سخت نادانی ہے ، اس طرح شورو غل میں مزید اِضافہ ہو جاتا ہے ۔  ایسے مواقع پر صِرف ہاتھ وغیرہ کے اشارے ہی سے بٹھایا یا چپ کروایا جائے ۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اجتماعی فِکْرِ مدینہ کا طریقہ 
پھر یوں کہئے : آج جن جن مَدَنی انعامات پر عَمَل کی سَعَادَت پائی ، نیچے دئیے گئے خانوں میں صحیح (یعنی الٹا رائٹ   ) کا نشان اور عَمَل نہ ہونے کی صورت میں (0) کا نشان لگائیے ۔ 
تَوَجُّہ :  اپنے ہی مَدَنی انعامات کے رسالے پر نگاہ رکھتے ہوئے فِکْرِ مدینہ کیجئے : 
 (1) اَچّھی اَچّھی نیتیں کیں؟ (2)پانچوں نَمازیں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجَمَاعَت اَدا کیں؟ (3) ہر نَماز کے بعدآیۃُ الکرسی ، تسبیحِ فاطمہ ، سورۂ اِخْلَاص پڑھی؟ (4)اَذَان و اِقَامَت کا جواب دیا؟ (5) 313 بار دُرُودِ پاک پڑھے ؟ (6) مسلمانوں کو سلام کیا؟ (7)آپ اور جی سے گفتگو کی؟ (8)جائز بات کے اِرَادے پر اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کہا؟ (9)سلام اور چھینکنے والے کی حَمد پر جواب دیا؟ (10) دَعْوَتِ اِسْلَامی کی اِصْطِلاحات اِسْتِعمال کیں(11) -بھوک سے کم کھاتے ہوئے پیٹ کا قُفْلِ مدینہ لگایا؟ (12) دو۲مَدَنی دَرْس دئیے یا سنے ؟ (13)مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالغان پڑھا  یا پڑھایا؟(14)12منٹ اِصْلَاحی کتاب اور فیضانِ سنّت سے ترتیب وار 4صفحات پڑھے یا