اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
خیر خواہ
حکمت (مثلا شریعت) کی ایک بات سننا سال بھرکی عبادت سے بہتر ہے۔ (جمع الجوامع للسیوطی ، حدیث 15939)
برائے کرم! آگے تشریف لے چلئے اور سب کے ساتھ تَوَجُّہ سے بیان سنئے اور ثواب کا خزانہ حاصل کیجئے۔ جَزَاکَ اللہُ خَیْرًا
خیر خواہ کی درخواست پر نارض ہو کر شیطان کی خوشی کا سامان مت کیجئے۔
کارڈ پڑھ کر واپس دے دیجئے۔
(13) جو دورانِ بیان اُٹھ کر جانے لگے ، اُس کے پیچھے جا کرآخر تک بیٹھنے کی نرمی کے ساتھ درخواست کریں ۔ اگر نیا اسلامی بھائی ادھورے اجتماع سے چلا گیا تو سمجھوکہ یہ اب شاید ہی کبھی یہاں کا رخ کرے ، لہٰذااس کو بچانا بے حد ضروری ہے ، اگر اس کو اِستنجا و وضو کی حاجت ہو تو اس کی رہنمائی کریں اور فارغ ہو نے پر دوبارہ اجتماع میں لا بٹھائیں ۔
(14) اگر مسجد بڑی ہواورکوئی صحن میں اِس لئے بیٹھاہوکہ اندرسپیکر کی آوازصاف نہیں آتی تواُسے وہیں بیٹھنے دیں ۔
(15) دورانِ اجتماع بستہ (Stall) یاہوٹل وغیرہ میں شرکائے اجتماع کو وقت ضائع کرتا پائیں تواِنہیں بھی سمجھائیں مگر ہوٹل وغیرہ کے اندر جا کر نہیں بلکہ حکمتِ عملی کے ساتھ ۔ کہیں ہوٹل یا بستہ (Stall) والے کی دِل آزاری نہ ہو جائے ۔
(16) جن کی بطورِ خیرخواہ ذِمَّہ داری ہے ، اگر کسی مجبوری کے تَحْت نہ آ سکیں یا ہفتہ وار اِجْتِمَاع کے آغاز میں نہ پہنچ پانے کی مجبوری آ پڑے تو عارضی طورپر کسی اور کا تَقَرُّر فرما دیں ۔
(17) حسبِ ضرورت ہر اسلامی بھائی خیرخواہ بن کر ثواب لُوٹ سکتا ہے ۔ ہاں ! ایک ہی وقت میں سبھی خیرخواہ نہ بن جائیں ۔
(18) میدان اجتماع ، مدنی مذاکرہ اجتماع (OB Van / اجتماعی مدنی مذاکرہ) وغیرہ میں جو لوگ