Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
64 - 79
 تشریف لائیں ۔ 
(7) جو دُور بیٹھے ہوں (اگر اَمْردنہ ہوں تو) ان کی پُشت پر نہایت ہی نرمی کے ساتھ ہاتھ رکھ کر عاجزانہ لہجے میں قریب آنے کی درخواست کریں ۔ 
(8) جو جارہے ہوں ، ان کوپہلے سلام کریں پھر نرمی سے ٹھہرنے کی اِلتجاء کریں ۔ 
(9) درس وغیرہ ہو تب بھی ، ضرورتاً مسجد کے دروازے کے پاس کھڑے ہو جائیں اور جانے والوں کو رُکنے کی نرمی کے ساتھ درخواست کریں ۔ 
(10) اگر کسی کے چہرے پر ناگواری کے آثار پائیں تو اِصرار نہ کریں اور اگر کوئی ناراض ہویا غصّے میں آ جائے توعاجزی کے ساتھ معافی مانگ لیں اور وہاں سے  ہٹ جائیں ۔ 
(11) آپ کی طرف سے ہر گزغُصّہ کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہئے ، یادرہے  ! غصّے کے ساتھ کسی کو سمجھانے والے کی مثال اُس شخص کی سی ہے ، جس نے برتن میں پانی بھرنا چاہا تو نادانی میں پہلے ہی سے اس کے پیندے میں سوراخ کرڈالا ۔ 
(12) دورانِ اجتماع یادرس وغیرہ اگر مدنی ماحول کے اسلامی بھائی اِدھر اُدھر گھوم رہے ہوں یا مسجد کے باہر ٹولیاں (Groups) بناکر کھڑے ہوں خواہ آپ کے کتنے ہی بے تَـکَلُّف دوست ہوں ، ان کو للکار کر بے تکلفانہ انداز میں نہیں بلکہ عاجزی بھرے انداز سے کارڈ (اگر آپ کے پاس ہوتو) پڑھائیں ، ہر گز اُلجھیں نہیں ، بلکہ زبان سے کچھ بھی نہ کہیں ۔  اگر کارڈنہ ہوتو نہایت ہی نرمی سے درخواست کریں ۔ عاجزی اورنرمی کا اِس قدر مُظاہَرہ فرمائیں کہ وہ آپ کے دردِ دِین سے مُتَاَثِّر ہوکر بیٹھ کر بیان سُننے کے لئے راضی ہو جائیں ۔