(3) ہفتہ واراجتماع ، مسجد و چوک درس ، بڑی رات کا اجتماعِ ذِکر و نعت بلکہ اگر مَسْجِد میں جَمَاعَت کا وقت قریب آ گیا ہواوراسلامی بھائی مُنْتَشِر یاباتوں میں مَشْغُول نَظَر آئیں تو ”خیرخواہی“فرمائیں ۔
(4) ہفتہ واراجتماع میں 2 خیرخواہ ، دروازے پر موجود رہیں (شرکا کی تعداد کے مُطابِق مَثَلًا باب المدینہ کراچی میں 12) آنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے پُرتپاک طریقے پر مِلیں ، نیز سَعَادَت سمجھتے ہوئے سُنّتیں سیکھنے کے لئے تشریف لانے والوں کی جُوتیاں اُٹھائیں اور حِکْمَتِ عملی کے ساتھ ایسی جگہ رکھیں کہ اب شیطان اگر سُستی دِلائے بھی تو ناکام ہو ۔ ہاں اگر مجبوری ہوتوآپ خود ہی اپنے ہاتھ سے جُوتیاں دروازے تک پہنچائیں اورآیندہ تشریف لانے کی بھرپور درخواست کریں مگر ایسی بھی زبردستی نہ کریں کہ آئندہ دُور سے دیکھ کر ہی راستہ بدل دے ۔
(5) خیرخواہ کی بس یہی دُھن ہونی چاہئے کہ کوئی بھی سُننے اور سیکھنے سے محروم نہ رہے کہ حضرت سَیِّدُناکعبُ الاحباررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : اگر عُلَما کی مجالس کا ثواب لوگوں پر ظاہِر ہو جائے تو وہ اس پر ایک دوسرے سے لڑیں حتی کہ ہر حُکُومَت والا اپنی حُکُومَت اور ہردکاندار اپنی دکان کو ترک کر دے ۔ (1)
(6)فرض و سُنن وغیرہ سے فارِغ ہوتے ہی خیرخواہ مُناسِب آواز میں3 ، 3بار پُکارے : جو اسلامی بھائی نماز سے فارِغ ہوچکے ہیں ، وہ نمازیوں کا خیال رکھتے ہوئے قریب قریب
________________________________
1 - احیاء علوم الدین ، کتاب ترتيب الاوراد … الخ ، بیان اوراد اللیل ، ۱/ ۴۶۳