Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
62 - 79
(21) بینرکا نمونہ :  بینر میں خطبے کے بغیر مواد لکھاجائے ۔ بینر پر مدنی چینل کا مونو گرام بھی ہو اور یہ تحریر لکھی ہو :  
دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وارسُنّتوں بھرااجتماع ہر جمعرات فیضانِ مدینہ/(یہاں مسجد کا نام لکھیں)میں ہوتا ہے ، شرکت فرمائیے اور ڈھیروں ثواب کمائیے۔
(22) موسم کے مُطابِق لحاف اور کھانے کا ڈبہ (Tiffin) ساتھ لائیے اور نئے نئے اسلامی بھائیوں کوبھی کھانے میں شامل کر کے ان پر انفرادی کوشش کیجئے اور اس کی دیگر ذِمہ داران کو بھی ترغیب دِلائیے ۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بسم الله الرحمن الرحيم کے انیس حروف کی نسبت سے خیرخواہ کے 19 مدنی پھول
 (اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ اطمینان سے درس و بیان سنیں تو ان مدنی پھولوں کے مُطابِق  مسلمانوں کی خیر خواہی فرمائیں اسلامی بہنیں ضَرورتاً ترمیم کر کے برکتیں لُوٹیں) 
(1) ہر ذیلی مُشَاوَرَت کا نگران اپنے یہاں کی ہر مَسْجِد میں ایک ایک خیرخواہ مُقَرَّر کرکے انکی مَدَنی تَرْبِیَت بھی کرے اور نگرانی بھی کہ جس کسی کام کی پوچھ گچھ اور حوصلہ افزائی نہ کی جائے ، وہ سُست ہوکر بالآخر ختم ہوجاتا ہے ۔ 
(2) خیرخواہ جتنا عُمر رسیدہ ، نرم گواورمِلنسارہو اُتنا ہی مُفید ثابت ہو گا ۔