(12) گاڑی کے آنے میں تاخیر ہو جائے تو راہِ خُدا میں صُعُوبتیں برداشت کرنے کی فضیلت بتا کر صَبْر کی تلقین فرمائیے اور ڈرائیور کو جلی کٹی سُنانے کے بجائے آیندہ وَقْت پر آنے کی اِلتجا کیجئے ۔ گاڑی والے سے رابطہ کرنے کے لئے کسی ایک کو ذِمَّہ دار مُقَرَّر کر دیا جائے ، جو اجتماع والے دن یاددہانی بھی کروادے اوراُس کے آنے کامعلوم بھی کرلے ۔
(13) اگر گاڑی نہ آئے تو ہاتھوں ہاتھ مُتَبَادِل ترکیب فرما لیجئے ۔
(14) تعداد زیادہ ہونے کی صُورَت میں نئے اسلامی بھائیوں کو سِیٹوں پر بٹھائیے اورخود کھڑے ہوکر سفرکیجئے ۔ (اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے اَوائل میں مُـخْتَلِف مَدَنی دوروں میں ایسا کرتے رہے ہیں ۔ )
(15) اجتماع میں پہنچنے پر گاڑی ایسی جگہ کھڑی (Park) کیجئے کہ پیدل چلنے والوں یا اَہْلِ محلّہ کو اِیذا ہو نہ گاڑی واپس نکالنے میں زیادہ دیر اِنتِظار کرنا پڑے ۔
(16) اجتماع سے ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافلوں کے مُسَافِر بننے والوں کا زادِ راہ (لحاف و بیگ وغیرہ) بس / ویگن میں ہمراہ لیتے آئیے اور دیگر اِسْلَامی بھائیوں کو بھی مَدَنی قافلے کی ترغیب دِلائیے ۔
(17) گاڑی کی چھت ، پائیدان یا سیڑھیوں پر سَفَر نہ کروائیے ۔ قانوناًبھی اسکی اِجازَت نہیں ۔
(18) واپسی پر اجتماع میں ہونے والے بیان کے مَدَنی پھول دُہرائیے ۔
(19) ہفتہ وار اجتماع کے علاوہ بڑی راتوں کے اجتماعِ ذکر و نعت وغیرہ کیلئے بھی بسوں / ویگنوں کی ترکیب بنائیے ۔
(20) بس / ویگن پرنمایاں جگہ پر آگے یاپیچھے بینر لگائیے ۔