(7) بس / گاڑی مُفت چلانے کے بجائے شرکائے اجتماع کوراہِ خدا میں خرچ کرنے کے ثواب کی ترغیب دِلاکر کرایہ اکٹھا کیجئے ، جو دے ، لے لیں اور جو نہ دے ، اُسے اس انداز سے ترغیب دِلائیے کہ اس کی دِل آزاری نہ ہو ۔
(8) جواسلامی بھائی زیادہ کرایہ دیں ، اُن سے اختیارات لے لیجئے (یہ رقم اگلے ہفتے کام آجائے گی ، البتہ اجتماع میں آتے ہی یہ رقم مجلسِ مالیات کے متعلقہ ذمہ دارکو جمع کروا دی جائے ) ۔ اختیارات کے محتاط الفاظ : آپ اجازت دے دیجئے کہ آپ کا چندہ دعوتِ اسلامی جہاں مُناسِب سمجھے وہاں نیک و جائز کام میں خَرْچ کرے ۔ (1)یہ اَلْفَاظ سُن کر دینے والا ہاں کہہ دے یا کسی طرح بھی آپ کی بات سے مُتَّفِق ہو جائے تو اب ہر طرح کے نیک وجائز کام میں اِستعمال کرنے کی شرعاً اجازت مل جائے گی ۔ (2)
(9) دورانِ سفر سُواری کی دُعا اور دِیگر دُعائیں بُلَند آواز سے پڑھائیے اور اِجْتِمَاع میں اوّل تا آخر شِرْکَت (تِلاوَت ، نعت ، بیان ، ذِکْر و دُعا ، صلوٰۃ و سلام ، رات اِعْتِکَاف ، اِشْرَاق و چاشت اور صلوٰۃ و سلام) کی ترغیب دِلائیے ۔
(10) دورانِ سَفَر ہنسی مذاق ، شور و غُل اور دیگر غیر سنجیدہ حرکات سے پرہیز کرنے کا ذِہْن دیجئے ۔
(11) مَدَنی مُنّے اپنے والِد صاحب / بڑے بھائی کے ہمراہ ہی شرکت کریں ۔
________________________________
1 - چندے کے بارے میں سوال جواب ، ص۶۰
2 - تفصیل کے لئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 100 صَفحات پر مشتمل کتاب چندے کے بارے میں سوال جوابصَفْحَہ59تا61ملاحظہ کیجیے۔