Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
59 - 79
اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں لانے میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ سُواری کا بندوبست کرنے کے لئے مَدَنی عطیات کی ترکیب بنانا ضَروری ہے اوراس کے لئے اہلِ مَحبَّت مخیر حضرات سے ماہانہ یا ہفتہ وارکی ترکیب کیجئے نیز کچھ نہ کچھ اپنی جیب سے اورہر ہفتے بس یا ویگن کے ذریعے اِجتماع میں آنے والوں سے بھی ترکیب بنائیے ۔ 
(2) اجتماع میں انفرادی طورپر جانے کے بجائے اکٹھے ہو کر قافلے کی صورت میں شرکت کیجئے ، خواہ آپ کا حلقہ فیضانِ مدینہ / اجتماع گاہ کے قریب ہی کیوں نہ ہو ۔  اپنے حلقے کی کسی ایک مَسْجِد میں وقْتِ مقررہ پر جمع ہو جائیں ، ذِمہ داران آپس میں طے کر لیں کہ کون کس اسلامی بھائی کو ساتھ لائے گا ۔ 
(3)اجتماع میں روانہ ہونے سے پہلے جو اسلامی بھائی جمع ہو جائیں ، ان کو فارغ نہ رہنے دیجئے بلکہ مدنی درس (درسِ فیضانِ سُنّت) کا سلسلہ جاری رکھیے ۔ 
(4) اگر بس / ویگن کا سفر ہو تو ایک اسلامی بھائی کو نگران ، 12 ، 12 پر ایک ذِمَّہ دار اور ایک نئے اور ایک پُرانے یعنی2 ، 2 کو آپَس میں رفیق بنا دیجئے ، یہ ترکیب واپسی تک قائم رکھئے ۔ 
(5) ڈرائیور و کنڈیکٹر پر انفرادی کوشش کیجئے اور دورانِ سَفَر بیان یا مَدَنی مُذاکَرَہ کی کیسٹ (آڈیو / ویڈیو) / میموری کارڈ وغیرہ حَسْبِ مَوْقَع تحفۃً دیجئے اور سننے سنانے کا ذِہْن بنائیے ۔ 
(6) گاڑی (بس / ویگن) والا اہلِ مَحبَّت ہوا تو کافی معاون و مددگار ہوگا ۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ، دورانِ اجتماع اِسے گاڑی میں ہی بیٹھے رہنے کے بجائے ، ترغیب دِلاکر اِجتماع میں شریک کروائیے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّآیندہ بس / گاڑی کے سفر میں کافی سہولت رہا کرے گی ۔