Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
58 - 79
الۡقِیَامَۃ ۔  شافِعِ اُمَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ مُعَظَّم ہے : جو شَخْص یوں دُرودِ پاک پڑھے ، اُس کے لئے میری شَفَاعَت واجِب ہو جاتی ہے ۔ (1)
ہفتہ وار اجتماع میں پڑھی جانے والی 2 دُعائیں
ایک ہزار دن کی نیکیاں : جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہْ ۔  حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے رِوایَت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : اس کوپڑھنے والے کیلئے 70 فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں ۔ (2)
گویا شبِ قدر حاصل کرلی !  لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم ۔ (3)فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصِل کرلی ۔ (4)
مجھے دعوتِ اسلامی سے پیار ہے کے 22حروف کی نسبت سے ہفتہ وار اجتماع میں آنے والی بسوں / ویگنوں کی ترکیب کے 22مدنی پھول
(1) ہر حلقے سے اگر سُواری (بس یاویگن وغیرہ) کا بندوبست کیا جائے تو زیادہ تعداد میں 



________________________________
1 -      الترغیب والترھیب ، کتاب الذکر و الدعاء ، الترغیب فی اکثار الصلاة علی النبی ، ص۵۶۶ ، حدیث:۳۰
2 -      مسند شامیین ، معاویة عن جعفر بن محمد ، ۳/۱۹۶ ، حدیث:۲۰۷۰
3 -     یعنی خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔
4 -      تاریخ مدینة دمشق ، ۸۳۰۲-یزید بن عبد الله ابو خالد السراج ، ۶۵/۲۷۶