Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
57 - 79
رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے رِوایَت ہے کہ تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  جو شخص یہ دُرود پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُس کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے ۔ ()
 (3) رحمت کے 70 دروازے :  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد ۔  جو یہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو اُس پر رَحْمَت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔ (1)
 (4) چھ۶ لاکھ دُرُود شریف کا ثواب : اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِ صَلَاۃً دَآئِمَۃً ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ ۔  حضرت احمد صاوِیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِالْہَادِی بعض بزرگوں سے نَقْل کرتے ہیں : اِس درود شریف کو ایک بار پڑھنے سے چھ۶ لاکھ دُرُود شریف پڑھنے کا ثواب حاصل ہوتا ہے ۔ (2)
 (5) قُرب ِمصطفٰے : اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہْ ۔  ایک دن ایک شخص آیا تو حُضور اَنْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے اپنے اور صِدِّیقِ اکبر رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے درمیان بٹھالیا ۔ اِس سے صحابۂ کرام رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کو تَعَجُّب ہواکہ یہ کون ذی مرتبہ ہے  ! جب وہ چلا گیا تو سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  یہ جب مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتاہے تو یوں پڑھتاہے ۔ (3)
 (6) دُرُودِ شَفاعت :  اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ 



________________________________
1 -      افضل الصلوات علی سید السادات ، الصلاة الحادیة عشرة ، ص۳۷
2 -      القول البدیع ، الباب الثانی فی ثواب الصلاة...الخ ، ص۱۳۸
3 -      افضل الصلوات علی سید السادات ، الصلاة الثانية والخمسون ، ص۸۲
4 -      القول البدیع ، الباب الاول ، الامر بالصلاة علی رسول الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، ص ۵۷