٭آپ اِجْتِمَاع میں جسمانیت (شرکا کی تعداد) بڑھائیں ، کوئی نیک جسم آ گیا تو روحانیت بھی بڑھ جائے گی (کیونکہ جہاں چالیس مُسلمان صالِح (یعنی نیک) جَمع ہوتے ہیں اُن میں سے ایک ولیُّ اللہ ضَرور ہوتاہے ۔ ((٭جو ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں اچھی اچھی نیتیں کر کے ، با ادب ، با وُضُو ، اِہتِمام کے ساتھ ، صاف ستھرے کپڑے پہن کر ، تیل اور خوشبو لگا کر ، حسنِ اعتقاد ، خلوص اور للہیت رکھتے ہوئے شِرْکَت کرے تو اسے ضرور رُوحانیت نصیب ہو گی ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار اجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرُود شریف
(1) شبِ جُمُعَہ کا دُرود : اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِنِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ ۔ بزرگوں نے فرمایا کہ جو شخص ہر شب ِجُمُعہ (جُمُعہ اور جُمَعْرات کی درمیانی رات) اس دُرود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا ، موت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیَارَت کرے گا اور قَبْر میں داخِل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے اُتاررہے ہیں ۔ ( )
(2) تمام گناہ معاف : اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ ۔ حضرت سیِّدُنا اَنَس
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ ، ۲۴/۱۸۴
2 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۱۶تا۲۰رجب المرجب ۱۴۳۵ھ ، 16تا20 مئی 2014ء
3 - افضل الصلوات علی سید السادات ، الصلاة السادسة والخمسون ، ص۸۳-۸۴ ملتقطًا