دے اور رات اِعْتِکَاف ، بعدِ فجر مدنی حلقہ ، اِشراق و چاشت تک مُکَمَّل شِرْکَت کرے ۔ (1)
(25)پاکستان انتظامی کابینہ مکتب سے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع کا جو بیان میل کیا جاتا ہے ، مُبَلِّغِین کو چاہئے کہ بیان کرنے سے پہلے کم از کم ایک مرتبہ قدرے بلند آواز سے اوّل تا آخر اس کا مُطَالَعَہ کریں اور بیان کرتے وَقْت اس کا انداز مَحْض دیکھ کر تحریر پڑھنے کا نہ ہو بلکہ بیان کا انداز ہونا چاہئے ۔ (2)
(26)ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں اطراف گاؤں / جامعاتِ اہلسنّت سے آنے والے اسلامی بھائیوں کی سواری کا اِنْتِظام اور لنگرِ رضویہ کی بھی ترکیب کی جائے ۔ (3)
(27)اراکینِ شوریٰ ، نِگران کابینات و نگرانِ کابینہ جمعرات کو کسی شہر کے ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں بیان کریں اور جُمُعَہ کی صُبْح ہاتھوں ہاتھ 3 دن کے مدنی قافلے میں سَفَر کریں ، جس شہر سے مدنی قافلہ روانہ ہو وہاں پیشگی اِطِّلَاع ہو تیاری ہونی چاہئے ، جس مقام پر مدنی قافلہ جائے ، وہاں آخری دن (اتوار کو) بعدِ عشا بیان کی ترکیب کریں ۔ ہرہفتے یہی ترکیب رہے تو مدینہ مدینہ ۔ (4)
(28)اجتماعات کے بہت فوائد ہیں ، دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا آغاز ہفتہ وار اِجْتِمَاع سے ہوا ، ذِمہ داران اپنے گھر والوں کو ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کروایا کریں
________________________________
1 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۸تا۱۱ ذو القعدۃ الحرام ۱۴۳۵ھ ، 4تا7ستمبر 2014ء
2 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۸تا۱۱ذو القعدۃ الحرام ۱۴۳۵ھ ، 4تا7ستمبر 2014ء
3 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۸تا۱۱ذو القعدۃ الحرام ۱۴۳۵ھ ، 4تا7ستمبر 2014ء
4 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۸ تا ۱۱ رجب المرجب ۱۴۳۶ھ ، 27تا30 اپریل 2015ء