(20)مَـجْلِس اَطراف گاؤں بِالْخُصُوص اپنا کردار ادا کرے کہ گاؤں کے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ واراجتماع میں لانے کے انتظامات ، انکے ساتھ سفر اور بعد میں مسلسل ان سے رَابِطَہ رکھنے کی ترکیب کرے ۔ (1)
(21)مَدَنی مشوروں اورہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع وغیرہ میں اپنا اپنا کھائیں اور لحاف ساتھ لائیں ، اگرچہ لنگرِ رضویہ کی ترکیب ہوتی بھی ہو ۔ (2)
(22)مدنی مذاکرے اور ہفتہ وار اِجْتِمَاع کے دوران کسی قسم کا کوئی تنظیمی کام کرنے کی اِجازَت نہیں ، ہر ذِمَّہ دار کی شِرْکَت (اوّل تا آخر) لازمی ہے ۔ (3)
(23)جو ہفتہ وار اجتماع تعداد کے لِـحَاظ سے کمزور ہیں بِالْخُصُوص اُنہیں مضبوط کرنے کے لئے نگرانِ کابینہ یا رکنِ کابینہ یا چند اراکینِ کابینہ مل کر اِجْتِمَاع گاہ کے اطراف میں جمعرات کو عَصْر کے بعد مدنی دورہ کر کے لوگوں کو ہاتھوں ہاتھ مَسْجِد میں لے کر آئیں ، انتظامات میں جو کمزوری ہے اُس کو بہتر کریں ، اپنی کابینہ کے اچھے مبلغین کے بیانات کروائیں ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اِجْتِمَاع مَضْبُوط ہو جائے گا ۔ (4)
(24)جس مُبلّغِ دعوتِ اسلامی کا بیان ہو ، وہ جمعرات کو عَصْر کی نَماز کے بعد اِجْتِمَاع والی مَسْجِد / مدنی مرکز (فیضانِ مدینہ) کے اطراف میں سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع کی دعوت
________________________________
1 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۵ تا ۶ شوال المکرم۱۴۲۹ھ ، 5 ، 6 اکتوبر 2008ء
2 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۲تا۲۷ ذو القعدۃ الحرام ۱۴۲۹ھ ، 21تا26نومبر2008ء
3 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۱۶تا۲۰رجب المرجب ۱۴۳۵ھ ، 16تا20 مئی 2014ء
4 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۱۶تا۲۰رجب المرجب ۱۴۳۵ھ ، 16تا20 مئی 2014ء