اِجازَت سے ہی ہوگی ۔ (1)
(15)ہفتہ واراجتماع ، مدنی مذاکرہ اِجْتِمَاع (OB Van / ڈویژن سطح پرہونے والااجتماعی مدنی مذاکرہ) ، بڑی راتوں کے اجتماعِ ذِکْر و نعت ، مدنی مشورے اورذِمہ داران و عاشقانِ رسول کے دیگر سُنّتوں بھرے اجتماعات وغیرہ سب میں ذِمَّہ داران کو نئے نئے اسلامی بھائیوں سے خود آگے بڑھ کر مُلَاقَات اور انفرادی کوشش کرنی چاہئے ۔ (2)
(16)ہفتہ وار اجتماع میں کھڑے ہو کر بیان کیجئے ، صوفہ بلکہ کُرسی بھی اِسْتِعمال نہ کریں ۔ (3)
(17)اگر مَدَنی مَرْکَز (فیضانِ مدینہ) میں مطلوبہ سامان مَوجُود ہو تو کرائے کا سامان ہر گز نہ لیا جائے ، بِلا شُبہ سادگی میں عَظَمَت ہے ۔ (4)
(18)دعوتِ اسلامی کے تمام مَدَنی کاموں اور اجتماعات میں سادگی اور اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا اندازِ حکیمانہ اپنایئے کہ اچھوں کی نَقْل بھی اچھی ہوتی ہے ۔ (5)
(19)اگر کسی شہر کے ہفتہ وار اجتماع میں کمزوری ہو تو نگرانِ کابینہ جائزہ لے کر اِس کا اِزالہ کریں ۔ (6)
________________________________
1 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۱۹تا۲۴ربیع الاوّل ۱۴۲۹ھ ، 28مارچ تا2اپریل 2008ء
2 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۱۶تا۲۰جمادی اولیٰ ۱۴۲۹ھ ، 23تا27مئی 2008ء
3 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۱۶تا۲۰جمادی اولیٰ۱۴۲۹ھ ، 23تا27مئی 2008ء
4 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۱۶تا۲۰جمادی اولیٰ۱۴۲۹ھ ، 23تا27مئی 2008ء
5 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۳تا۲۷محرم الحرام۱۴۲۹ھ ، 1 تا 5فروری 2008ء
6 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۵تا۱۰شعبان المعظم۱۴۲۹ھ ، 8تا13اگست 2008ء