Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
52 - 79
 الْـمَدِیْنَه کا بستہ نہ کھولا جائے ۔ (1)نیز دیگر بستے والوں کا مدنی مَشْوَرَہ کر کے دورانِ بیان بستہ بند رکھنے کی ترغیب دلائی جائے ، سختی کی اِجازَت نہیں ۔ (2)
(11)اپنے ذِمَّہ داران میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں بِالْخُصُوص ہفتہ وار اجتماع میں شِرْکَت کا ایسا جذبہ پیدا کریں کہ کبھی بھی حالات و موسم وغیرہ کی تبدیلی ان پر اَثر انداز نہ ہو سکے ۔ (3)
(12)دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شَرْعِی اور تنظیمی رَاہ نُمائی کیلئے ایک مَـجْلِس بنائیے ، جس میں کم از کم ایک مَدَنی عالِم ضَرور شامِل ہوں ، یہ مَـجْلِس اِجْتِمَاع میں اوّل تا آخِر شِرْکَت کر کے بِالْخُصُوص بیان و دُعا کی شرعی و تنظیمی تفتیش کرے ۔ (4) 
(13)ہفتہ وار اِجْتِمَاع کے بعد والے حلقوں کو مَضْبُوط کیجئے ۔ (5)
(14)ہفتہ وار اجتماعات وغیرہ میں اگر آنے والوں کا رَش ہو تو تَلاشی (Search) لینے والوں کی تعداد بڑھا دیں ۔  یاد رہے ! جسم کی تَلاشی (Body Searching) ہاتھ سے نہیں دھاتی سُراغ رساں آلے (Metal Detector) سے کی جائے ، ہاتھ سے تَلاشی کی اِجازَت نہیں ۔ تلاشی (Body Searching) نگرانِ کابینہ /  نگرانِ کابینات کی 



________________________________
1 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، 16محرم ۱۴۳۷ھ ، نومبر2015ء
2 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، 16محرم ۱۴۳۷ھ ، نومبر 2015ء
3 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۳تا۲۷محرم الحرام۱۴۲۹ھ ، 1 تا 5فروری 2008ء
4 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۳تا۲۷محرم الحرام۱۴۲۹ھ ، 1 تا 5فروری 2008ء
5 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۱۹تا۲۴ربیع الاوّل۱۴۲۹ھ ، 28مارچ تا2اپریل 2008ء