Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
50 - 79
ہفتہ وار اجتماع کے متعلق مرکزی مجلسِ شوری
کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مَدَنی پھول
 (1)جمعرات کا جَدْوَل صِرف ہفتہ وار اجتماع کا ہی نہ ہو بلکہ دن کے وقت بھی تنظیمی مصروفیات رکھیں ۔ (1)
(2)اَراکینِ شوریٰ و اَراکینِ کابینہ مُـخْتَلِف شہروں کے ہفتہ وار اِجتماعات میں بیانات کریں ۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مدنی کاموں کی دھوم مچ جائے گی ۔ (2)
(3)اگر ذِمَّہ داران ہفتہ وار اجتماع میں بروَقْت آئیں گے تو دیگر اِسْلَامی بھائی بھی اس کے عادی ہو جائیں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ(3)
(4)ہمیں ہفتہ واراجتماع اوردیگرمدنی کاموں کو اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سوچ کے مُطابِق سرانجام دیناہے ۔ (4)
(5)ہفتہ واراجتماع میں تمام ذِمَّہ داران بالخصوص اراکینِ کابینہ و اراکینِ شوریٰ اجتماع والی مسجد میں نمازِ مغرب ادا کریں اور عوام کے درمیان بیٹھ کر اگلی صفوں میں اجتماع میں شِرْکَت کرکے سراپا ترغیب بن جائیں ۔ (5)



________________________________
1 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۲ تا ۲۴ جمادی الاوّل ۱۴۲۸ھ ، 10 تا 12جون2007ء
2 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۱ تا ۲۵ذو القعدۃ الحرام ۱۴۲۸ھ ، 30نومبر تا 4دسمبر 2007ء
3 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۳ ، ۲۴ذوالحجۃ الحرام۱۴۳۰ھ ، 11 تا 12دسمبر2009ء
4 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۱۵ تا ۲۰ ربیع الاوّل ۱۴۳۱ھ ، 2 تا7 مارچ 2010ء 
5 -      مدنی مشورہ مرکزی  مجلس شوریٰ ، ۲۹جمادی اولیٰ تا ۴ جمادی اخریٰ ۱۴۳۱ھ ، 13تا17مئی 2010ء