Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
49 - 79
1. 	پانی کی سبیل	ضَرورت کے مُطابِق مُناسِب مَقامات پرپانی کی سبیل لگانا
2. 	مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه / بستہ	مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی جُملہ کتب و رسائل وغیرہ کی بستے پر فراہمی اور ذِکْر و دعا سے قَبْل دیگر اعلانات کے علاوہ ان رسائل و کُتُب کی خریداری کے لئے اِسْلَامی بھائیوں کی ذہن سازی ، بستوں پر غیر شَرْعِی و غیر اَخلاقی لٹریچر اور غیر معیاری مُضرِصِحّت کھانے پینے کی چیزوں کی فَرَوخْت پر کڑی نظر رکھنا ۔ 
3. 	پارکنگ	پارکنگ کیلئے ہر ایک گاڑی کے لئے ٹوکن جاری کر کے چاک سے ہر گاڑی  / سائیکل  / موٹر سائیکل پر ٹوکن نمبر لکھنا ، ٹوکن گم ہوجانے پر متعلقہ نگرانِ حلقہ / نگرانِ علاقائی مُشَاوَرَت کے ذریعے ترکیب بنانا ، گاڑیوں اور سائیکلوں کو ترتیب سے کھڑا کرنا تا کہ آمدورفت میں رُکاوَٹ نہ ہو ، پارکنگ ایریا کی حد بندی کرنا ، بلکہ داخلی و خارجی راستے الگ الگ بنانا ۔ 
4. 	جُوتے رکھنے کی جگہ	جوتے رکھنے کیلئے چوکیاں (Racks) بنا کر ترتیب سے جوتے رکھنا ، ہر ایک جوتے کے لئے ٹوکن جاری کرنا ۔ 
5. 	مُـخْتَلِف شعبہ جات کے بستے 	ہر بستے کی جگہ مَخْصُوص کرنا ، بلکہ ممکنہ صورت میں پینافلیکس بینر یا بورڈ لگانا ۔ نیز اِسْلَامی بھائیوں سے رابطے میں آسانی کیلئے مختلف تنظیمی ذِمَّہ داران کے بیٹھنے کی جگہ بھی مَخْصُوص ہونا ۔  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد