Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
48 - 79
1. 	ساؤنڈ ، لائٹ ، پنکھے 	اسپیکرز وغیرہ کے مُناسِب و بوقت ضَرورت  و دُرُسْت اِسْتِعمال کا خیال رکھنا ، پارکنگ ، اِجْتِمَاع گاہ اور قریبی راستوں ، وُضُو خانے اور اِسْتِنْجَا خانوں میں روشنی کا مُناسِب اِنْتِظام کرنا ۔  بجلی فیل ہونے کی صُورَت میں جنریٹر مع آپریٹر / یو پی ایس (Generator  / U.P.S) کی ترکیب بنا کر رکھنا ، گرمیوں میں پنکھوں (Fans) کا مُناسِب اِنْتِظام کرنا ، اِجْتِمَاع شروع ہونے سے پہلے ضرورتاً گرمیوں میں فرش کو پانی سے دھو کر ٹھنڈا کرلینا جبکہ سردیوں میں ہیٹر (Heater) چلا کر گرم کر لینا ۔ 
2. 	وُضو خانہ واِستنجا خانہ	وُضُو خانہ واستنجا خانہ پر پانی کی مسلسل فراہمی ، موٹر سے پانی پورا نہ ہونے کی صورت میں پانی کا مُتَبَادِل اِنْتِظام کرنا ، خراب یا Leak ٹونٹیوں کو مرمّت یا تبدیل کروانا ۔  اِستنجا خانے میں صفائی کے ساتھ ساتھ روشنی اور لوٹوں کا انتظام بہتر بنانا ۔ 
3. 	مَسْجِد صفائی و دریاں	اِجْتِمَاع گاہ اور مَسْجِد کی صفائی کا خوب خیال رکھنا ، دریاں اور چٹائیاں ترتیب کے ساتھ بچھانا ، میلی دریاں پہلے ہی سے دُھلوا لینا ، ضَرورتاً اِجْتِمَاع گاہ اور مَسْجِد کے اطراف کی صفائی کے علاوہ پانی کا چھڑکاؤ بھی کروانا ، اِجْتِمَاع کے اِخْتِتام پر دریاں تہہ کر کے اور بکھری ہوئی چیزیں سمیٹ کر مَخْصُوص جگہوں پر مَحْفُوظ کرنا ۔  
4. 	مَـجْلِس خیرخواہ	بستوں ، وضو خانہ ، مَسْجِد کی چھت ، ملحقہ کمروں یا مَصْرُوفِ گفتگو اسلامی بھائیوں کو نہایت نرمی و شَفْقَت سے سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کروانا ، مَدَنی مُنّوں کو دورانِ اجتماع شور مچانے ، شرارتیں کرنے ، اِدھر اُدھر ٹولیاں بنا کر گھُومنے سے بغیر شور کئے نرمی و شَفْقَت سے مَنْع کرنا ۔