Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
47 - 79
ترغیب اور سُستی دُور کرنے کیلئے اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی حیاتِ طیبہ کا یہ اَنْمول واقعہ پیشِ خِدْمَت ہے کہ ایک بار آپ کو سَخْت بُخار ہو گیا اور اس کے باوُجُود آپ لِحاف اوڑھ کر سُنّتوں بھرے ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شریک ہوئے ۔  اے کاش !  اِن کے صدقے ہم پر بھی کرم ہو جائے ، ہماری سُستیاں اور غفلتیں دُور ہوجائیں ۔ 
سدا پیرومرشِد رہیں مجھ سے راضی   کبھی بھی نہ ہوں یہ خفا یاالٰہی
بنادے مجھے ایک در کا بنادے                میں ہردم رہوں باوفا یاالٰہی(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار اجتماع کی انتظامی مجالس اور ذمہ داریاں
مَـجْلِس ہفتہ وار اجتماع 3 سے 5 اَرکان پر مُشْتَمِل بنائی جاتی ہے ۔  جس میں حَسْبِ ضَرورت نگرانِ کابینہ کی مُشَاوَرَت سے تعداد میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے ۔  مَـجْلِس کے تحت دَرْج ذیل ذیلی مَجَالِس و ذِمَّہ داران کا تَقَرُّر ہوتا ہے ۔  جبکہ بڑے شہروں میں اِجْتِمَاع کے انتظامات کے لئے ہر کام پر مَـجْلِس اور چھوٹے شہروں میں ایک ذِمَّہ دار مُقَرَّر ہوتا ہے ۔ 
	مَـجْلِس	                    ذِمَّہ داریاں
1. 	جَدْوَل وپابندیِ  اَوقات	قاری ، نعت خواں اور مُبَلِّغ کا جَدْوَل بنانا ، تِلاوَت و نعت و بیان کی پرچیاں بنا کر متعلقہ ذِمَّہ دار کو کم از کم 7 دن قَبْل مُطَّلَع کرنا ۔  نیز مائک کی ذمہ داری بھی اسی مجلس  کے سُپُرد ہے ۔  
2. 	مَـجْلِس حفاظتی اُمُور	اِجْتِمَاع گاہ بِالْخُصُوص داخلی دروازوں اور اس سے مُتَّصِل مقامات پر اور دائیں بائیں گُھومنے پھرنے والوں پر نَظَر رکھنا اور ضرورتاً دھاتی سُراغ رساں آلے (Metal Detector) کے ذریعے مُکَمَّل جسمانی تلاشی لینا ۔  


________________________________
1 -     وسائلِ بخشش (مرمّم) ، ص  ۱۰۱