جات اور مَدَنی کاموں کے لئے نئے نئے اِسْلَامی بھائی بھی ملتے ہیں! پہلے سے مَدَنی کام کرنے والے ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شِرْکَت سے نیا جذبہ اور ولولہ پاتے ہیں ۔ یُوں بِلاشبہ ہفتہ وار اِجْتِمَاع کو مَدَنی کاموں کے لئے پاور ہاؤس (Powerhouse) کہا جا سکتا ہے ۔
سنتوں کی لُوٹنا جا کے متاع ہو جہاں بھی سنتوں کا اجتماع (1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت باعِثِ رضائے امیر اہلسنّت
ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شِرْکَت شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی رضا کے حُصُول کا باعِث ہے کہ ہفتہ وار اجتماع میں شِرْکَت کرنے والے اِسْلَامی بھائیوں کے مُتَعَلِّق فرماتے ہیں : جواسلامی بھائی ہفتہ وار اِجْتِمَاع کیلئے رات اِعْتِکَاف کرتے اور صُبْح اِشْرَاق و چاشت کے نوافل کی ادائیگی کے بعد صلوٰۃ و سلام پڑھ کر واپَس ہوتے ہیں ، وہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کا عطر ہیں ۔ چُنَانْچِہ یاد رکھئے ! اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہفتہ وار اِجْتِمَاع کی اَہَمِیَّت کے پیشِ نَظَربار بار اس میں شِرْکَت کی تاکید فرماتے رہتے ہیں وہیں شریک ہونے والوں کو بھی بے حد پسند فرماتے ہیں ۔ لِہٰذا ہم بھی پکّی نیّت کرتے ہیں کہ جب تک صِحَّت و زِنْدَگی رہی ، دَعْوَتِ اِسْلَامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں کبھی بھی ناغہ نہ کریں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بِالْخُصُوص وہ اِسْلَامی بھائی ! جو ذرا سے دَرْدِ سر یا مَعْمُولی سی مَصْرُوفِـیَّت کو عُذْر بنا کر سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کی سَعَادَت سے مَحْرُوم رہ جاتے ہیں ، ان کی
________________________________
1 - وسائلِ بخشش (مرمّم) ، ص ۷۱۵