Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
42 - 79
مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : تَـھَجُّد واجِب یا فَرْض نہیں بلکہ سُنّتِ مُؤکِّدَہ ہے وہ بھی عَلَی الْـکِفَایَہ ۔ تَـھَجُّد کی بَرَکَت  سے گناہوں کی عادَت  چُھوٹ جاتی ہے ، (تَـھَجُّد پڑھنا) پہلے کے اَنۢبِیَا و اَوْلِیا کا طریقہ ہے ، لِہٰذا یہ فِطرَت ہے ۔ مَعْلُوم ہوا کہ سارے اَنۢبِیَا و اَوْلِیا نے تَـھَجُّد پڑھی ۔ (1)
میں پڑھتا رہوں کاش !  سارے نَوَافِل            تہجد ہو ہر شب ادا یا اِلٰہی
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
11- بعدِ فجر مدنی حلقے میں شرکت 
بعدِ فَجْر تا اِشْرَاق و چاشت قرآنِ پاک سے تین۳ آیات کی تِلاوت مع ترجمۂ کنز الایمان شریف اور تفسیر صِرَاطُ الْـجِنَان / خَزَائِنُ الْعِرْفَان / نُوْرُ الْعِرْفَان سے انہی آیات کی تفسیر دیکھ کر سُنائی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فیضانِ سنّت کے ترتیب وار 4 صفحات پڑھنے اور مَنْظُوم شجرہ شریف کے بعد دُعا کی بھی ترکیب ہوتی ہے ۔ 
بلاشبہ بعدِ فجر مَدَنی حلقے کے فوائد و ثمرات کچھ کم نہیں ہیں ۔  مَثَلًا مَدَنی حلقے میں شریک ہونے والے ان فضائل کے حق دار بن جاتے ہیں جو بَعْدِ فَجْر تا اِشْرَاق و چاشت ذِکْر میں مَصْرُوف رہنے والوں کے مُتَعَلِّق مَرْوِی ہیں ، نیز شجرہ شریف میں مَذْکُور بُزُرْگانِ دِیْن کو یاد کرنے سے ان کی مَحبَّت دل میں پیدا ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بَعْدِ فَجْر مَدَنی حلقے میں شِرْکَت کی بَرَکَت سے قرآنِ کریم کی آیاتِ بینّات کی  تِلاوَت سننے کے عِلاوہ 



________________________________
1 -      مراٰۃ المناجیح ، باب رات میں اٹھنے کی ترغیب ، دوسری فصل ، ۲/۲۵۸ ملتقطاً