Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
41 - 79
5	سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب بتانے کے بعد وقفہ آرام کیا جائے ۔  
6	صبح صادق سے کم و بیش 19 منٹ قبل نَمازِ تَـھَجُّد کے لئے بیدار کیا جائے ۔    
7	نَمازِ تَـھَجُّد کے بعد مناجات ، شجرہ شریف کے اوراد تِلاوَتِ قرآنِ پاک ، اذانِ فَجْر کے جواب دینے کی ترکیب کی جائے ۔   
8	اذانِ فَجْر کے بعد مَسْجِد اور اجتماع گاہ کے اطراف کی گلیوں میں صدائے مدینہ کی ترکیب کی جائے اور نَمازِ فَجْر باجماعت ادا کی جائے ۔ 
9	بعدِ فَجْر مَدَنی حلقے میں کم از کم 3 آیات کی تِلاوَت و ترجمہ و تفسیر (خزائن العرفان /  نور العرفان /  صراط الجنان) ، ترتیب وار 4 صفحات فیضانِ سنّت سے درس ، منظوم شجرہ شریف اور فاتحہ و ایصالِ ثواب کی ترکیب کی جائے ۔  
10	اشراق و چاشت کے بعد صلوٰۃ و سلام ، اِخْتِتامِ مجلس کی دعا اور ملاقات (آپس میں سلام و مصافحہ) 

ہفتہ وار اجتماع میں سونے سے قبل پڑھے جانے والے اوراد

1	لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ 100 مرتبہ 	3	اَسْتَغْفِرُ اللہ  100 مرتبہ 
2	اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 100 مرتبہ 	4	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 111 مرتبہ 

10- تَھَجُّد کی سعادت
ہفتہ وار اِجْتِمَاع کی بَرَکَت سے تَـھَجُّد بھی نصیب ہوتی ہے کہ جس کی ادائیگی کے مُتَعَلِّق اللہ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : رات کو ضرور قیام کیا کرو کہ یہ تم سے پہلے  نیک لوگوں کا طریقہ ، ربّ تعالیٰ کا قُرب پانے کا ذَرِیْعَہ  اور گُزَشْتَہ گناہوں کو مٹانے اور آئندہ گناہوں سے  بچانے والا ہے ۔ (1)



________________________________
1 -      ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب فی دعاء النبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، ص۸۱۲ ، حدیث:۳۵۴۹